سعودی عرب... عالمی "سپلائی چینز" کی منزل

سعودی عرب کا مقصد عالمی سپلائی چینز میں ایک اہم مرکز اور اہم لنک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی عرب کا مقصد عالمی سپلائی چینز میں ایک اہم مرکز اور اہم لنک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی سپلائی چینز میں ایک کڑی کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے اقدام میں عالمی سپلائی چینز کے لیے قومی اقدام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ اقدام مشترکہ کامیابیاں حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا، جو ایک طرف تمام شعبوں کے سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیے گئے دیگر ترقیاتی اقدامات کے ساتھ تعاون کرے گا اور ان سپلائی چینز کی حمایت اور ترقی کے لیے سعودی عرب کے وسائل اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر کامیاب سرمایہ کاری میں حصہ ڈالے گا جس سے دنیا بھر کی معیشتوں اور صارفین کو زیادہ لچک ملے گی، علاوہ ازیں یہ مؤثر طریقے اور انتہائی مسابقتی فوائد کے ساتھ دنیا کے تمام حصوں تک سپلائی چین کی رسائی کو پائیداری کے ساتھ یقینی بنائے گا۔
شہزادے نے اشارہ کیا کہ دوسری طرف یہ اقدام مملکت کو اپنے وژن کے عزائم اور خواہشات کو حاصل کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں قومی معیشت کے وسائل کی ترقی، تنوع اور 2030 تک دنیا کی 15 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے لیے اپنی معاشی پوزیشن کو مضبوط کرنا شامل ہے۔(...)

پیر - 29 ربیع الاول 1444 ہجری - 24 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16036]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]