روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز روسی اسٹریٹجک دفاعی فورسز کی مشقوں کی نگرانی کی، جو ایٹمی جنگ کی صورت میں خطرات کا جواب دینے کی ذمہ دار ہیں۔
کریملن نے ایک بیان میں کہا: "مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی اسٹریٹجک دفاعی فورسز نے مشقیں کیں اور عملی طور پر بیلسٹک اور کروز میزائل چھوڑے۔" ایک بیلسٹک میزائل کو خاص طور پر روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کمچٹکا سے اور دوسرا قطب شمالی میں بحیرہ بیرنٹس کے پانیوں سے داغا گیا۔ مشقوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے "Tu-95" طیارے بھی شامل تھے۔ کریملن نے مزید کہا: "اسٹریٹجک دفاعی مشق کے دوران طے شدہ اپداف مکمل طور پر حاصل کئے گئے اور تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔"
جمعرات - 2 ربیع الثانی 1444 ہجری - 27 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16039]