ایک طرف یمنی عوام پر امید ہیں کہ سعودی تیل سے ماخوذ گرانٹ سے پہلی ادائیگی کی آمد تمام گورنریٹ میں بجلی کی پیداوار میں مسلسل بہتری کا باعث بنے گی وہیں دوسری طرف سعودی اور یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصول ہونے والی مقدار 45 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل اور 30 ہزار میٹرک ٹن مازوٹ ہے جنہیں 70 سے زائد پاور پلانٹس کو چلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
گرانٹ کی پہلی کھیپ کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے یمن کے وزیر برائے بجلی اور توانائی انجینئر مانع یسلم بن یمین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد کی قیادت میں مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے یمنی عوام کو مختلف شعبوں میں بہت کچھ پیش کیا ہے اور اس بات پر زور بھی دیا ہے کہ سعودی تیل سے مشتق گرانٹ مشکل حالات میں آتی ہے؛ کیونکہ اس نے پاور پلانٹس کو چلانے اور بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 02 ربیع الثانی 1444ہجری - 27 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر[16039]