سعودی ولی عہد تیل کی منڈی کے استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں: پوٹن

پوٹن نے ولدائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس صرف اپنے وجود کے حق کا دفاع کر رہا ہے، انہوں نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اسے نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں (ای.پی.اے)

TT

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کل (بروز جمعرات) کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان احترام کے مستحق ہیں اور انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا کہ روس "مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔"
پوٹن نے زور دیا کہ "تیل کی منڈیوں کے لیے استحکام اہم ہے اور سعودی ولی عہد مارکیٹ کے توازن اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "سعودی عرب اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور تیل کی منڈی میں توازن قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔"  پوٹن نے مزید کہا کہ "ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے اور برکس بلاک میں اس کی شمولیت کی حمایت کریں گے۔"
پوٹن نے ماسکو میں "والدائی فورم" سے پہلے خطاب کیا، جس میں انہوں نے زور دیا کہ "مغرب استعمار کے ہاتھوں اندھا ہو چکا ہے اور باقی دنیا کو نگلنے کی کوشش کر رہا ہے۔" یوکرین کے تنازعے کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ "روس جو کچھ کر رہا ہے وہ اپنے وجود کے حق کے دفاع کے سوا کچھ نہیں ہے۔"
پوٹن نے کہا کہ "روس مغرب کی مخالفت نہیں کرتا،" انہوں نے امریکیوں اور مغربیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "وہ اسے (روس) کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور نقشے سے مٹانا چاہتے ہیں۔" (...)

جمعہ - 3 ربیع الثانی 1444 ہجری - 28 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16040]
 
نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]