مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
TT

مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
مصری مصنف بہا طاہر جمعرات کی شام 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اس مرح عربی ناول کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے جبکہ مرحوم نے اپنے اس سفر میں (سن سیٹ نخلستان، میری خالہ صفیہ اور خانقاہ اور جلاوطنی میں محبت) جیسے شاہکار کاموں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعے اپنے مضبوط اور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مصری ناقدین کے مطابق مرحوم کی کہانیوں اور ناولوں میں بنیادی خصوصیت ان کی انسانی فطرت اور جدید انسان کی روحانی حالت کا اظہار ہے۔

مرحوم کی تخلیقات کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے جیسا کہ ان کی ناول "میری خالہ صفیہ اور خانقاہ" کا دس زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے اور اسی طرح اسے اسی نام سے ڈرامہ سیریز میں بھی تبدیل کیا جا چکا ہے اور ساتھ ہی ناول "سن سیٹ نخلستان" کو اسی نام سے ایک سیریز میں تبدیل کیا گیا جا چکا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 04 ربیع الثانی 1444ہجری -  29 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16041]    

عربی خطاطی میں عرب اور غیر ملکی سرخیل کا استقبال ہوا ہے

"نجیب محفوظ کے مقولہ" پر مشتمل پولینڈ کی خاتون مصور ایزابیلا اوچمن کی ایک پینٹنگ دیکھی جا سکتی ہے

عربی خطاطی کے چھٹے سیشن میں قاہرہ انٹرنیشنل فورم برائے عربی خطاطی فن نے اس خطاطی کے ان عرب اور غیر ملکی دونوں علمبرداروں کا استقبال کیا ہے جنہوں نے اس فن کی علمی بنیادیں وضع کی ہے اور انہیں ترقی بھی دی ہے۔

فورم کے چھٹے اجلاس کی سرگرمیاں "قلم کے ذریعہ تعلیم دیں" کے عنوان کے تحت ہوں گی جس میں مصر، سعودی عرب، عراق، جزائر، تیونس، مراکش ، چین، انڈونیشیا، ملائیشیا، اٹلی، پولینڈ، برطانیہ اور تنزانیہ سمیت 18 ممالک کے 153 فنکاروں کی شرکت ہوگی اور اس کورس میں اس فن کی نمائش کے علاوہ فنی ورکشاپس، علمی سیمینارز اور دستاویزی فلموں سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔

اس نمائش میں حصہ لینے والے فن پاروں کے اوپر فورم کے عنوان "قلم کے ذریعہ تعلیم دیں" کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ اس میں ایسے نصوص استعمال ہوئے ہیں جو اسلامی فن تعمیر اور تہذیب سے متاثرہ آرائشی شکلوں کے جمالیاتی اقدار کو اجاگر کرتے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 24 شوال المعظم 1442 ہجرى – 05 جون 2021ء شماره نمبر [15530]