اقوام متحدہ کا اس سال لیبیا کے انتخابات کے لیے ایک نیا قدم

گزشتہ ہفتے نیویارک روانگی سے قبل باتیلی کی جانب سے "ٹوئٹر" پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر
گزشتہ ہفتے نیویارک روانگی سے قبل باتیلی کی جانب سے "ٹوئٹر" پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر
TT

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی عبداللہ باتیلی نے کل سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کے دوران اعلان کیا کہ وہ اس سال لیبیا میں قانون ساز اور صدارتی انتخابات منعقد کرانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک پہل کاری کا آغاز کریں گے اور ایک اعلیٰ سطح کی قیادتی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی اہم سیاسی اداروں اور شخصیات کے نمائندوں، قبائلی رہنماؤں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، سیکورٹی حکام اور دیگر دلچسپی رکھنے والے گروہوں کو جمع کرے گی۔
باتیلی نے پارلیمنٹ اور ریاست کی سپریم کونسل کو متفقہ آئینی بنیادوں پر اتفاق کرنے کے قابل بنانے کے لیے "موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے" کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں رواں سال کے دوران "جامع اور شفاف" صدارتی اور قانون ساز انتخابات کا اجرا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عمل "لیبیا کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق نہیں ہے جو اپنے لیڈروں کو منتخب کرنے اور اپنے سیاسی اداروں کو سرگرم کرنا چاہتے ہیں۔" ان کا کہنا ہے کہ "لیبیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،" اب وہ "2023 میں جامع اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی اداکاروں کی مرضی اور خواہش پر سوال اٹھاتے ہیں۔"(...)

منگل - 7 شعبان 1444 ہجری - 28 فروری 2023ء شمارہ نمبر [16163]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]