اٹلی کے قریب تارکین وطن کا سانحہ

کشتی کا پتھروں سے ٹکرانے کے سبب درجنوں افراد ہلاک

امدادی کارکن ڈوبنے والے تارکین وطن کی لاشیں جمع کر رہے ہیں (اے پی)
امدادی کارکن ڈوبنے والے تارکین وطن کی لاشیں جمع کر رہے ہیں (اے پی)
TT

اٹلی کے قریب تارکین وطن کا سانحہ

امدادی کارکن ڈوبنے والے تارکین وطن کی لاشیں جمع کر رہے ہیں (اے پی)
امدادی کارکن ڈوبنے والے تارکین وطن کی لاشیں جمع کر رہے ہیں (اے پی)

کل (اتوار) کی صبح اطالوی شہر کروتون کے قریب جنوبی علاقے کلابریا میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ یورپی کمیشن کی صدر نے "پناہ کے حق" سے متعلق اصلاحات کے لیے "کوششوں کو دوگنا کرنے" پر زور دیا۔
کوسٹ گارڈ نے نشاندہی کی ہے کہ یہ کشتی تقریباً 120 افراد کو لے جا رہی تھی اور ساحل سے چند میٹر کے فاصلے پر چٹانوں سے ٹکرا گئی، جب کہ ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ کشتی میں "200 سے زائد افراد" سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران، پاکستان اور افغانستان سے ہے۔
اٹلی کے جنوب کے ساحلوں پر صبح ابھی اپنے آغاز میں تھی کہ جب سیاحتی قصبے ستئکاتو دی کورا کے رہائشی لوگ پولیس گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے سائرن پر بیدار ہوئے اور وہ پتھریلے ساحل کی طرف بھاگے، جہاں ڈوبنے والوں کی لاشیں اور تھکے ہارے زندہ بچ جانے والوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ (...)

پیر - 6 شعبان 1444 ہجری - 27 فروری 2023ء شمارہ نمبر [16162]
 



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]