روس کے جوہری بٹن کے استعمال کے بارے میں امریکہ کے "بڑھتے ہوئے" خدشات

اناج کے معاہدے میں ماسکو کی دوبارہ شرکت

بیلجیئم کا F-16 لڑاکا طیارہ گزشتہ ماہ نیٹو کی جوہری روک تھام کی مشقوں میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
بیلجیئم کا F-16 لڑاکا طیارہ گزشتہ ماہ نیٹو کی جوہری روک تھام کی مشقوں میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
TT

روس کے جوہری بٹن کے استعمال کے بارے میں امریکہ کے "بڑھتے ہوئے" خدشات

بیلجیئم کا F-16 لڑاکا طیارہ گزشتہ ماہ نیٹو کی جوہری روک تھام کی مشقوں میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
بیلجیئم کا F-16 لڑاکا طیارہ گزشتہ ماہ نیٹو کی جوہری روک تھام کی مشقوں میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)
روسی حکام کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے مفروضے نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں "بڑھتے ہوئے" خدشات کو جنم دیا ہے کہ یہ امکان حقیقت بن سکتا ہے۔
"نیویارک ٹائمز" نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ روس کے سینئر فوجی رہنماؤں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ان کا ملک کب اور کیسے یوکرین میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔ میگزین نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن "مذاکرات کا حصہ نہیں تھے،" یاد رہے کہ وہ واحد اتھارٹی ہیں جو کسی بھی جوہری ہتھیار کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ان معلومات پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ، "ان مہینوں کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم ان امکانات کے بارے میں فکر مند ہوتے جا رہے ہیں۔"
اسی ضمن میں کل بدھ کے روز کریملن نے تصدیق کی کہ ماسکو کا جوہری نظریہ "اپنی طبیعت کے اعتبار سے دفاعی نوعیت کا ہے" جو ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا سوائے جوہری جارحیت کے یا "جب ہماری ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہو۔" تاہم، کریملن نے یقین دہانی کی کہ روس کے زیر قبضہ یوکرین کی زمینیں اس نظریے کے تحت محفوظ ہیں۔ (...)

جمعرات - 8 ربیع الثانی 1444 ہجری - 03 نومبر 2022ء شمارہ نمبر [16046]

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
TT

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں

مشرق وسطیٰ میں انسانی امور کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے اسرائیلی حکومت کا تحریک "حماس" کو ختم کرنے کے منصوبوں پر اسرائیل اور امریکہ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے "حماس" پر الزام لگایا کہ اسے غزہ میں شہری آبادی کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیٹر فیلڈ نے زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیح ہےکہ ایسے معاہدے طے پائے جو یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کا باعث بنے، نہ کہ "حماس" کو فاتحانہ نکلنے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خطرات کے باوجود وسیع علاقائی جنگ چھڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-07 شعبان 1445ہجری، 17 فروری 2024، شمارہ نمبر[16517]