"فوری امدادی فورسز" کا سوڈانی فوج کے خلاف بیان بازی میں اضافہ

"حمیدتی" کے بھائی کا اقتدار عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ

"فوری امدادی فورسز" کے کمانڈر حمیدتی 19 فروری کو اپنی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران (رائٹرز)
"فوری امدادی فورسز" کے کمانڈر حمیدتی 19 فروری کو اپنی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران (رائٹرز)
TT

"فوری امدادی فورسز" کا سوڈانی فوج کے خلاف بیان بازی میں اضافہ

"فوری امدادی فورسز" کے کمانڈر حمیدتی 19 فروری کو اپنی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران (رائٹرز)
"فوری امدادی فورسز" کے کمانڈر حمیدتی 19 فروری کو اپنی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران (رائٹرز)

سوڈان میں "فوری امدادی فورسز" کے نائب سربراہ عبد الرحیم دقلو نے گزشتہ روز خرطوم میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے "فریم ورک معاہدے" کی رو سے اقتدار عام شہریوں کے حوالے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
"فوری امدادی فورسز" کے رہنما محمد حمدان دقلو "حمیدتی" کے بھائی عبد الرحیم کے خطاب سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ براہ راست ان فوجی کمانڈروں کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جو 25 اکتوبر 2021 سے ملکی اقتدار پر قابض ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے کہا: "اقتدار میں موجود ہمارے بھائیوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ: بغیر کسی حیل و حجت کے اقتدار عوام کے حوالے کریں۔" انہوں نے مزید کہا: آج سے ہم کسی نوجوان مظاہرین کے قتل یا سیاستدانوں کی گرفتاری کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارے سینوں میں بہت کچھ ہے... اور ہم بہت خاموش رہے ہیں، (جو کچھ ہو رہا ہے) ہم میں کوئی وجہ نہیں بننا چاہتے لیکن ہم ان بنیادی اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جو سوڈانی عوام کو متحد کرتے ہیں اور ان سے انصاف کرتے ہیں۔" (...)

اتوار - 12 شعبان 1444 ہجری - 05 مارچ 2023ء شمارہ نمبر (16168)
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]