نیٹو" کو "دنوں میں" باخموت کے سقوط کا خدشہ

کیف میں گولہ بارود کے بحران کو حل کرنے کے لیے یورپی منصوبہ... اور اناج معاہدے میں توسیع ماسکو کی رضامندی کی منتظر

گٹیرس اور زیلنسکی کل کیف میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (رائٹرز)
گٹیرس اور زیلنسکی کل کیف میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (رائٹرز)
TT

نیٹو" کو "دنوں میں" باخموت کے سقوط کا خدشہ

گٹیرس اور زیلنسکی کل کیف میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (رائٹرز)
گٹیرس اور زیلنسکی کل کیف میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (رائٹرز)

گزشتہ روز شمالی اٹلانٹک پیکٹ (نیٹو) نے مشرقی یوکرین کے شہر باخموت میں  کئی مہینوں کی شدید لڑائیوں کے بعد جلد سقوط کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اسٹاک ہوم میں کہا کہ "ہم آنے والے دنوں میں باخموت کے سقوط کو دور نہیں کر سکتے۔" انہوں نے مزید کہا کہ، "یہ ضروری نہیں کہ یہ جنگ کے کسی موڑ کی عکاسی کرے، لیکن ہمیں روس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے اور یوکرین کی مدد جاری رکھنی چاہیے۔"
یہ مغربی خدشہ کیف کے اس خوف کی عکاسی کرتا ہے کہ باخموت کا سقوط، روسی افواج کا مشرقی یوکرین کے دیگر شہروں پر قبضے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ شہر کا سقوط ماسکو کی افواج کو "اس سے آگے جانے" کی اجازت فراہم کرے گا۔ جب کہ کل روسی "واگنر گروپ" نے اعلان کیا تھا کہ اس نے شہر کے مشرقی حصے پر کنٹرول کر لیا ہے۔ (...)

جمعرات - 16 شعبان 1444ہجری - 09 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16172]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]