"خواتین کے عالمی دن" کے موقع پر 4 عرب خواتین کی تکریم

ریاض میں شروع ہونے والا پہل کاری پروگرام جو لندن میں ان کی تکریم کے ساتھ ختم ہوا

جیتنے والی چار خواتین کے ساتھ اس پہل کاری کی دو منتظم  عہدیدار  (الشرق الاوسط)
جیتنے والی چار خواتین کے ساتھ اس پہل کاری کی دو منتظم  عہدیدار  (الشرق الاوسط)
TT

"خواتین کے عالمی دن" کے موقع پر 4 عرب خواتین کی تکریم

جیتنے والی چار خواتین کے ساتھ اس پہل کاری کی دو منتظم  عہدیدار  (الشرق الاوسط)
جیتنے والی چار خواتین کے ساتھ اس پہل کاری کی دو منتظم  عہدیدار  (الشرق الاوسط)

کل "بیسٹر کولیکشن (Bicester Collection)" نے 4 عرب خواتین کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے تین ماہ قبل "ان کے مستقبل کو کھولو (Unlock Her Future)" کے نام سے ایک پہل کاری شروع کرنے پر انعامات جیتے تھے۔
گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں 19 عرب ممالک کی 850 خواتین امیدواروں کے درمیان انہیں فاتحین کا تاج پہنایا گیا۔ واضح رہے کہ اس اقدام کی تیاری سعودی دارالحکومت ریاض میں گزشتہ نومبر سے شروع کی گئی تھی۔
"بیسٹر (Bicester)" گروپ کی چیف کلچرل ایگزیکٹو نے بتاتے ہوئے وضاحت کی کہ کیوں "ان کے مستقبل کو کھولو (Unlock Her Future)" نامی پہلی سرگرمی کے لیے عرب خطے کا انتخاب کیا گیا: "یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب خواتین بہت سے دباؤ اور چیلنجز کا شکار ہیں جب کہ مملکت سعودی عرب میں ان کی صورتحال بالکل مختلف ہے۔ یہاں وہ زیادہ پر امید اور مثبت ہیں، کیونکہ ویژن 2030 کے اعلان کے بعد ان کے سامنے وہ دروازے کھل گئے ہیں جو ایک طویل عرصے سے ان کے لیے بند تھے۔ جب کہ ان خواتین نے بھی اپنے سے وابستہ امیدوں کو نہیں توڑا اور بہت سے شعبوں میں اپنی قابلیت کا ثبوت دیا۔"(...)

جمعرات - 16 شعبان 1444ہجری - 09 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16172]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]