شمالی اٹلی کے شہر برونیک میں الپس پہاڑوں کی بلندی پر "الپ ان فوڈ اسپیس اینڈ ریسٹورنٹ" میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں سعودی عرب کے شہر "نیوم" اور پائیدار خوراک کے ماہر ادارے "کیئرز" کے مابین شراکت کا اعلان کیا گیا۔
شراکت داری کے بارے میں کھلی بات چیت کے سیشن کے دوران "نیوم" میں فوڈ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خوان کارلوس موتامائر، شیف نوربرٹ نیڈرکوفلر، جو اپنے ریستوران "سینٹ ہیوبرٹس" میں تین مشیلین سٹار کے حامل ہیں، سعودی شیف نہال فلمبان اور "نیوم" کے نمائندے اور اس سیشن کے ڈائریکٹر طارق المقشر نے شرکت کی۔
اس شراکت داری کے فریم ورک میں "نیوم" اور "کیئرز" کھانے کو بہتر انداز میں پکانے اور اچھی خوراک کے اصولوں کی وضاحت کے ساتھ ساتھ صحت مند خوراک کے بارے میں تعلیمی پہل کاری کے ذریعے آگہی کو فروغ دیں گے۔ موتامائر کے مطابق ہمارے سیارے پر گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی نہ صرف ہمارے لیے بھیانک نتائج کی حامل ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ان کے خیال میں سعودی عرب میں اس کا حل یہ ہے کہ مقامی زراعت پر زور دیا جائے تاکہ خاص طور پر "نیوم" شہر اور بالعموم سعودی عرب زراعت میں ایک خود کفیل ملک بن جائے۔ اس ضمن میں شیف نہال فلمبان نے کہا کہ خوراک کے مستقبل کے لیے "نیوم" کا وژن ہی حل ہے؛ کیونکہ "علم طاقت ہے"۔
ہفتہ - 18 شعبان 1444 ہجری - 11 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16174]