سوڈانی فوج کی سیاسی معاہدے سے وابستگی کی تصدیق

البرہان اور حمیدتی کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے کے لیے سول ثالثی

آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل البرہان (اے ایف پی)
آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل البرہان (اے ایف پی)
TT

سوڈانی فوج کی سیاسی معاہدے سے وابستگی کی تصدیق

آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل البرہان (اے ایف پی)
آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل البرہان (اے ایف پی)

گزشتہ روز سوڈانی فوج نے عوام کے نام ایک بیان جاری کیا، جس میں یقین دہانی کی گئی کہ مسلح افواج اور ان کی قیادت، انتخابات کے انعقاد تک جو عبوری عرصہ باقی ہے اس دوران "ملک میں جاری سیاسی عمل کے لیے پرعزم ہیں، اور متحدہ فوجی نظام اور سول قیادت کے ساتھ حکومت کے قیام کے بارے میں ہونے والے اتفاق پر سختی سے اور مکمل طور پر عمل پیرا ہیں۔"
تاہم بیان میں کچھ پارٹیوں کا نام لیئے بغیر ان پر اپنے عہدوں اور قیادت سے بالاتر ہونے کا الزام لگایا گیا ہے اور انہیں "سیاسی مفاد اور ہمدردی کو پیچھے چھوڑنے، اور جمہوری سول نظام میں منتقلی کے عمل میں رکاوٹ" شمار کیا۔ جب کہ "یہ بیانات عوام کے شعور ان کی ذہانت اور انقلابی مرد و خواتین اور ملک کے نوجوانوں کی بیداری کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔" جب کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس گفتگو کا مقصود "فوری امدادی فورسز" ہیں، کیونکہ ان کے اور فوج کے مابین چند ہفتوں سے لفظوں کی جنگ جاری ہے۔ (...)

اتوار - 19 شعبان 1444 ہجری - 12 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16175]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]