"سعودی" اور "ریاض" ایئر لاِئنز کے لیے 121 "بوئنگ" طیارے

سرمایہ کاری فنڈ کے ذمہ دار اور صنعت و معدنی وسائل کے وزیر کل فورم میں ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد (الشرق الاوسط)
سرمایہ کاری فنڈ کے ذمہ دار اور صنعت و معدنی وسائل کے وزیر کل فورم میں ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد (الشرق الاوسط)
TT

"ریاض ایئر لائنز" نے اپنی لانچنگ کے اعلان کے ایک روز بعد ہی کل (بروز منگل) امریکی کمپنی "بوئنگ" کے ساتھ "B-787" ساختہ 72 "ڈریم لائنر" جہازوں کی تیاری کے پہلے معاہدے کا اعلان کیا جو کہ ایئر لائن کی پائیداری پر مبنی ہے۔
یہ آرڈر قومی ایئر لائن "سعودی ایئر لائنز" کے لیے "B-787" ساختہ 39 "ڈریم لائنر" جہازوں کی تیاری کے معاہدے کے اختتام پر طے پایا۔ اس طرح کل قومی ایئر لائنز کے لیے 121 طیاروں کا سودہ طے پاہا، جو کہ مالیت کے لحاظ سے "بوئنگ" کمپنی کی تاریخ کا پانچواں بڑا تجارتی آرڈر ہے، اقتصادی اعتبار سے اس معاہدے کے ذریعے ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جو کہ 38 ریاستوں میں 145 چھوٹی کمپنیوں کے لیے کام کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد سپلائرز کو فائدہ پہنچائے گا۔
وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب اور "بوئنگ" کمپنی کے مابین اس "اہم" معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور یہ مملکت سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین ہوائی جہاز کی تیاری کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

بدھ - 23 شعبان 1444 ہجری - 15 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16178]
 
ہم اس موسم بہار میں ڈیووس کے باہر اپنا پہلا اجلاس ریاض میں کریں گے: اکنامک فورم کے صدر

ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے (فورم کی ویب سائٹ)

ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور حکومتی وزراء کے ساتھ مملکت میں فورم کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا: "ہم نے کوویڈ-19 کے بعد ڈیووس سے باہر موسم سرما اور موسم گرما کا کوئی اجلاس دوبارہ شروع نہیں کیا، لہذا ہم اس موسم بہار میں ڈیووس کے باہر ریاض میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کریں گے۔"

کل جمعرات کے روز سعودی اقتصادی وزیر فیصل الابراہیم نے "سعودی عرب...مزید پائیدار معیشت کی جانب مسلسل کوششیں" کے عنوان سے ایک سیشن کے دوران اعلان کیا کہ سعودی عرب اپریل میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد مملکت اور اس کے دارالحکومت ریاض کے عالمی امیج کو بہتر بنانا ہے۔

الابراہیم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس، جہاں ورلڈ اکنامک فورم کی مرکزی سالانہ تقریب منعقد کی گئی ہے، میں کہا کہ 28-29 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں عالمی تعاون، ترقی اور توانائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔(...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]