سعودی مرکزی بینک کے گورنر ایمن السیاری نے زور دیا ہے کہ "سعودی بینکنگ سیکٹر محفوظ ہے اور وہ بحران زدہ امریکی بینکوں سے الگ ہے۔" انہوں نے مقامی بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی اور عمومی لین دین جاری رہنے کی یقین دہانی کی،جو اسے موجودہ عالمی معاشی واقعات سے محفوظ بناتا ہے۔
"سعودی مرکزی بینک" کے گورنر کی یہ گفتگو "سلیکون ویلی بینک" کے اثرات کے بعد پہلا سرکاری بیان شمار ہوتا ہے۔
عالمی منڈیوں کی الجھن میں کردار ادا کرنے اور امریکی مالیاتی شعبے میں کمی کا باعث بننے والے امریکی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے حالیہ بحران کے دوران السیاری نے سعودی بینکوں کے بارے میں گفتگو کی۔ السیاری نے ریاض میں منعقدہ مالیاتی شعبے کی کانفرنس کے موقع پر کہا: "ہمارے بینکوں کا پریشان حال امریکی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے۔" انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بینکنگ سیکٹر میں غیر منظم قرضے 1.8 فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔ (...)
جمعہ - 25 شعبان 1444 ہجری - 17 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16180]