ہمارے بینک محفوظ ہیں: سعودی "مرکزی" بینک

السیاری نے کہا کہ بحران زدہ امریکی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے

سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی گزشتہ روز ریاض میں اختتام پذیر ہونے والی مالیاتی شعبے کی کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی گزشتہ روز ریاض میں اختتام پذیر ہونے والی مالیاتی شعبے کی کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

ہمارے بینک محفوظ ہیں: سعودی "مرکزی" بینک

سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی گزشتہ روز ریاض میں اختتام پذیر ہونے والی مالیاتی شعبے کی کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی گزشتہ روز ریاض میں اختتام پذیر ہونے والی مالیاتی شعبے کی کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی مرکزی بینک کے گورنر ایمن السیاری نے زور دیا ہے کہ "سعودی بینکنگ سیکٹر محفوظ ہے اور وہ بحران زدہ امریکی بینکوں سے الگ ہے۔" انہوں نے مقامی بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی اور عمومی لین دین جاری رہنے کی یقین دہانی کی،جو اسے موجودہ عالمی معاشی واقعات سے محفوظ بناتا ہے۔
"سعودی مرکزی بینک" کے گورنر کی یہ گفتگو "سلیکون ویلی بینک" کے اثرات کے بعد پہلا سرکاری بیان شمار ہوتا ہے۔
عالمی منڈیوں کی الجھن میں کردار ادا کرنے اور امریکی مالیاتی شعبے میں کمی کا باعث بننے والے امریکی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے حالیہ بحران کے دوران السیاری نے سعودی بینکوں کے بارے میں گفتگو کی۔ السیاری نے ریاض میں منعقدہ مالیاتی شعبے کی کانفرنس کے موقع پر کہا: "ہمارے بینکوں کا پریشان حال امریکی بینکوں کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے۔" انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بینکنگ سیکٹر میں غیر منظم قرضے 1.8 فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔ (...)

جمعہ - 25 شعبان 1444 ہجری - 17 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16180]
 
"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]