لیبیا کے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے حفتر اور الدبیبہ کے مابین "افہام و تفہیم"

الدبیبہ دارالحکومت طرابلس میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران (اتحاد حکومت)
الدبیبہ دارالحکومت طرابلس میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران (اتحاد حکومت)
TT

لیبیا کے باخبر ذرائع نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں قومی فوج اور (عبوری) اتحاد حکومت کے سربراہ عبدالحمید الدبیبہ کے مابین "افہام و تفہیم" ہونے کا انکشاف کیا ہے، جو کہ اس سال ملتوی ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے اجرا اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے دونوں فریقوں کے مابین سیکیورٹی اور فوجی تعاون کو مربوط بنانے کے ضمن میں ہے۔
ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ "یہ افہام و تفہیم، حفتر اور دبیبہ کے نمائندوں کے درمیان حال ہی میں لیبیا سے باہر ہونے والی (غیر اعلانیہ) ملاقاتوں کا نتیجہ ہے۔" ذرائع نے نشاندہی کی کہ ان مفاہمتوں کے مطابق، "دبیبہ حکومت مسلح گروپوں اور ملیشیاؤں کو تیزی سے ختم کرنے اور جو لوگ فوج کی شرائط پر پورا اتریں، انہیں اپنے سیکورٹی اور عسکری اداروں میں ضم کرنے کے لیے کام کرے گی۔ کیونکہ یہ تمام (دہشت گرد) یا دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد ان اداروں میں شامل نہیں ہو سکتے۔" (...)

اتوار - 27 شعبان 1444 ہجری - 19 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16182]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]