سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مبینہ طور پر ایک پورن سٹار کی "خاموشی خریدنے" کے لیے اسے رشوت دینے کے پس منظر میں ان کی "ممکنہ گرفتاری" کے سبب ان کی جانب سے مظاہرے کی اپیل پر امریکہ کی متعدد ریاستوں میں مقامی حکام ان کے حامیوں کے متوقع مظاہروں کے پیش نظر آج منگل کے روز سیکیورٹی بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے یقین دہانی کی کہ وائٹ ہاؤس ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "میں ایسے کسی اشارے سے واقف نہیں ہوں کہ ہم بیانات کے جواب میں اس قسم کی کسی بھی سرگرمی کی تیاری کر رہے ہیں۔" جب کہ متعدد ریپبلکنز نے کسی بھی پرتشدد مظاہرے سے خبردار کیا اور اسی کے ساتھ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ ایوان کے ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی نے کہا کہ "میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس طرح کی چیزوں پر احتجاج کرنا چاہیے۔"
ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو ای میلز کا ایک سلسلہ بھیجا، جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ: "جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ آپ سے متعلق ہے. حکومت آپ کو دھمکانا چاہتی ہے کہ کسی ایسے شخص کو ووٹ نہ دیں جس کا تعلق حکمران طبقے سے نہ ہو۔" (...)
منگل - 29 شعبان 1444 ہجری - 21 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16184]