"الصدر تحریک" کے رہنما نئے قوانین پرجاگ رہے ہیں

علاقائی تصفیہ جو بغداد اور اربیل کو قریب لایا

مقتدیٰ الصدر (اے ایف پی)
مقتدیٰ الصدر (اے ایف پی)
TT

"الصدر تحریک" کے رہنما نئے قوانین پرجاگ رہے ہیں

مقتدیٰ الصدر (اے ایف پی)
مقتدیٰ الصدر (اے ایف پی)

مقتدیٰ الصدر کی جانب سے "اہم معاملات" کے منتظر رہنے کی مبہم اپیل پر ان کے مخالفین کی طرح ان کے حامی بھی سوچ بچار میں مصروف تھے، جب کہ سیاسی گفتگو سے 5 ماہ کے روزے کو توڑتے ہوئے تحریک کے عہدیداروں کو ماہ رمضان کے دوران عراق سے باہر نہ جانے کی اپیل کی گئی۔
ایسا لگتا ہے کہ عراق میں سیاسی مساوات کے لیے نئے قوانین پر دستخط الصدر کے لیے ایک "بیداری" تھی، جو کہ بغداد اور اربیل کی حکومتوں کے درمیان صوبہ کردستان کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاہدے میں مضبوطی سے ظاہر ہوئی۔ جب کہ باخبر سیاسی ذرائع کے مطابق "کوآرڈینیشن فریم ورک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کے ضمن میں اسے منظور کیا۔"
"کوآرڈینیشن فریم ورک" کے نمائندوں کا خیال ہے کہ بغداد-اربیل معاہدے نے "الصدر تحریک" کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ابھرتے اتحاد کی بنیاد رکھی۔ (...)

جمعہ - 2 رمضان 1444ہجری - 24 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16187]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]