متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وفاقی سپریم کونسل کی منظوری سے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ، نائب وزیر اعظم اور صدارتی دیوان کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو ملک کا نائب صدر مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اسی طرح شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے ایک امیری فرمان جاری کرتے ہوئے شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان اور شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کے نائب حکمران مقرر کیا۔
علاوہ ازیں ملک کے صدر نے، امارت ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے، ایک امیری فرمان جاری کیا جس میں شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو امارات ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کیا گیا۔ (...)
جمعرات - 8 رمضان 1444 ہجری - 30 مارچ 2023 عیسوی شمارہ نمبر [16193]