ٹرمپ منگل کے روز خود کو حوالے کر رہے ہیں... اور ریپبلکن ان کے گرد جمع ہو رہے ہیں

ڈیموکریٹس کو خدشہ ہے کہ اس کا ٹرائل ان کے انتخابی امکانات کو بڑھا دے گا

ٹرمپ 25 مارچ کو واکو، ٹیکساس کے راستے میں (اے پی)
ٹرمپ 25 مارچ کو واکو، ٹیکساس کے راستے میں (اے پی)
TT

ٹرمپ منگل کے روز خود کو حوالے کر رہے ہیں... اور ریپبلکن ان کے گرد جمع ہو رہے ہیں

ٹرمپ 25 مارچ کو واکو، ٹیکساس کے راستے میں (اے پی)
ٹرمپ 25 مارچ کو واکو، ٹیکساس کے راستے میں (اے پی)

ڈونلڈ ٹرمپ منگل کے روز نیویارک کی عدالت کے سامنے پیش ہونگے، جو کہ تاریخی اعتبار سے 2016 میں ایک پورن اسٹار کی خاموشی خریدنے کے معاملے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ہے۔
مین ہٹن کے سرکاری وکیل ایلون بریگ نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز، جس کا اصل نام سٹیفنی کلفورڈ ہے، کو نومبر 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل اس کی خاموشی خریدنے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کرنے کے معاملے میں باضابطہ طور پر ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے۔ جب کہ وہ 2024 کے انتخابات میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بیان میں "سیاسی ظلم و ستم اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر انتخابی مداخلت" کی مذمت کی اور عہد کیا کہ "یہی استغاثہ جو بائیڈن پر جوابی کارروائی کرے گا۔" (...)

ہفتہ - 10 رمضان 1444 ہجری - 01 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16195]
 



بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
TT

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کو ملک بدری سے 18 ماہ کے لیے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، جب کہ بائیڈن کو انتخابی سال میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی حمایت کے سبب بڑھتے ہوئے غصے کا بھی سامنا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں "جاری تنازعہ اور انسانی ضروریات کی روشنی میں" فلسطینیوں کی ملک بدری پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

"نیویارک ٹائمز" نے اطلاع دی ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے تقریباً چھ ہزار فلسطینی مستفید ہونگے، کیونکہ تحفظ کا یہ قانون تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں بحران کی صورت میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب رائے دہندگان کے بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے بائیڈن کے نومبر کے انتخابات میں دوسری بار جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے حال ہی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والی ریاست مشی گن کا دورہ کیا، تاکہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے جنگ کے بارے میں ان کے خدشات کے بارے میں بات کی جا سکے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک صدر کو امیگریشن پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر میکسیکو سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔(...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]