اس سال لندن میں رمضان المبارک کا شاندار جشن

"وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم میں مخصوص ہال اور اجتماعی افطاری

"وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم میں "رمضان ہال" (میوزیم)
"وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم میں "رمضان ہال" (میوزیم)
TT

اس سال لندن میں رمضان المبارک کا شاندار جشن

"وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم میں "رمضان ہال" (میوزیم)
"وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم میں "رمضان ہال" (میوزیم)

برطانیہ میں اس سال رمضان المبارک کے مہینے کا شاندار جشن دیکھنے میں آیا، علاوہ ازیں لندن میں اس مقدس مہینے میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور کئی ادارے اجتماعی افطار کی ضیافتوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔
شاید عجائب گھر رمضان کے مہینے میں روزہ داروں کے لیے سرگرمیوں سے بہت دور ہوتے ہیں، لیکن لندن میں "وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم اپنے بیرونی صحن میں ایک نئے ہال کے ذریعے بڑی تعداد میں روزہ داروں (اور دیگر افراد) کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ جو کہ "رمضان ٹینٹ پروجیکٹ" چیریٹی اور "درعیہ بینالی" فاؤنڈیشن کے علاوہ "کوسارف(COSARF)" چیریٹی فاؤنڈیشن اور ویسٹ منسٹر یونیورسٹی  اور "انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس" کے تعاون سے منظم کیا گیا۔
مخصوص ہال نے رمضان کے پہلے دس دنوں میں ثابت کر دیا کہ اس نے برطانیہ میں مسلمانوں کی قدر میں اضافہ کیا، جس نے مختلف سرگرمیوں، ورکشاپس اور پرفارمنس کے ساتھ ساتھ زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جب کہ اس کا اہتمام "رمضان ٹینٹ پروجیکٹ" فاؤنڈیشن نے کیا ہے جو دس شہروں میں مہینے بھر میں 30 تقریبات کا اہتمام کرتا ہے، جس میں "وکٹوریہ اینڈ البرٹ" میوزیم، برٹش لائبریری اور چیلسی فٹ بال اسٹیڈیم میں اجتماعی افطاری کا اہتمام شامل ہے۔ علاوہ ازیں 7 اپریل کو "البرٹ ہال" اور رواں ماہ کی 10 تاریخ کو شیکسپیئر "دی گلوب" تھیٹر میں افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ تمام ثقافتی مقامات دارالحکومت لندن میں واقع ہیں۔

اتوار - 11 رمضان 1444 ہجری - 02 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16196]
 



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]