محمد بن سلمان اور السیسی کے درمیان "سحری اور کام"

جدہ میں دونوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل شام جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خیر مقدم کیا (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل شام جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خیر مقدم کیا (واس)
TT

محمد بن سلمان اور السیسی کے درمیان "سحری اور کام"

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل شام جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خیر مقدم کیا (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل شام جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خیر مقدم کیا (واس)

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز جدہ میں سحری کے دسترخوان پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی، اور اس دوران دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں اس کے فروغ و ترقی دینے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال سمیت مشترکہ دلچسپی کے اہم مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدر السیسی نے سعودی ولی عہد سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنے "ٹوئٹر" اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں کہا: "مجھے اپنے بھائی، مملکت سعودی عرب کے ولی عہد جناب شہزادہ محمد بن سلمان سے مل کر خوشی ہوئی اور میں ان کے حسن استقبال و مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں مصر اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کی یقین دہانی کرتا ہوں۔" انہوں نے مزید کہا: "میں انہیں تمام شعبوں میں ترقی دینے اور مضبوط بنانے کا خواہش مند ہوں، جس سے ہمارے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور ہماری عظیم عوام کی خواہشات کو حاصل کیا جا سکے۔" (...)

منگل - 13 رمضان 1444 ہجری - 04 اپریل 2023 ء شمارہ نمبر [16198]
 
سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]