"ChatGPT" پر ہتک عزت" کا الزام

ایک آسٹریلوی اہلکار ایپ کے خلاف پہلا مقدمہ دائر کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے

"ChatGPT" پر ہتک عزت" کا الزام
TT

"ChatGPT" پر ہتک عزت" کا الزام

"ChatGPT" پر ہتک عزت" کا الزام

چیٹ بوٹ ایپلی کیشن  "ChatGPT" پر ایک آسٹریلوی اہلکار کی جانب سے اس ایپ کی مالک کمپنی "اوپن اے آئی" کے خلاف ہتک عزت کا پہلا مقدمہ دائر کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد ایک نئے تنازع کا مرکز بن گئی ہے، جب کہ اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے اس کے بارے میں غلط معلومات استعمال کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ”ہیپ برن شائر” کے منتخب ہونے والے میئر برائن ہڈ حیران ہوئے کہ "یہ ایب ان کے بارے میں جو معلومات فراہم کرتی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان پر جعلسازی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے،" جس سے "ChatGPT" کو ملزم قرار دیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے ”الشرق الاوسط” کو بتایا کہ "متاثرہ افراد کے پاس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے دو طریقے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ اگر ایپ ان کی معلومات کو درست کرنے سے انکار کر دے تو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا ہے یا پھر ڈیٹا پرائیویسی قوانین کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کریں۔"(...)

جمعہ - 16 رمضان 1444 ہجری - 07 اپریل 2023 ء شمارہ نمبر [16201]

 



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]