واشنگٹن سوڈانی سیاسی عمل کی حمایت کا عہد کر رہا ہے

امریکی وزارت خارجہ نے فوج پر زور دیا کہ اقتدار شہریوں کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے

خرطوم میں 6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)
خرطوم میں 6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)
TT

واشنگٹن سوڈانی سیاسی عمل کی حمایت کا عہد کر رہا ہے

خرطوم میں 6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)
خرطوم میں 6 اپریل کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے سوڈان میں سیاسی عمل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، "حتمی سیاسی معاہدے" کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے، اس پر جلد دستخط کرنے اور ایک عبوری سویلین حکومت کی تشکیل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت کی حمایت کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ جو کہ متوقع معاہدے پر دستخط کرنے میں دوسری بار تاخیر ہونے سے ملک میں پیدا ہونے والے اضطراب اور کشیدہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کی ایک نئی امریکی کوشش ہے۔
جمعرات کی شام امریکی معاون وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی فائی نے خود مختاری کونسل کے نائب صدر اور "فوری امداد" فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی)  اور سیاسی عمل کے ترجمان خالد عمر یوسف سے رابطے قائم کیے،  جو کہ اسٹاف کمانڈ کی قیادت کے بارے مین فوج اور "فوری امداد" کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جمعرات کے روز سیاسی معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکامی کے بعد ہے۔
خاتون سفیر فائی نے کہا کہ انہوں نے حمیدتی کے ساتھ ایک فون کال کے دوران سوڈانی عوام کی امنگوں کے لیے اپنے ملک کی حمایت، سول حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کی ضرورت اور اس اہم عمل کی جانب بڑھنے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے واشنگٹن کی تیاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے خرطوم میں امریکی سفارت خانے کے صفحے پر دوبارہ شائع ہونے والی ایک ٹویٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ اس نے خالد یوسف کو بھی یہی کہا اور سوڈان میں "جمہوری منتقلی کی بحالی کے لیے طویل سفر" کی تکمیل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ (...)

ہفتہ - 17 رمضان 1444 ہجری - 08 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16202]
 



بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
TT

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کو ملک بدری سے 18 ماہ کے لیے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، جب کہ بائیڈن کو انتخابی سال میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی حمایت کے سبب بڑھتے ہوئے غصے کا بھی سامنا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں "جاری تنازعہ اور انسانی ضروریات کی روشنی میں" فلسطینیوں کی ملک بدری پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

"نیویارک ٹائمز" نے اطلاع دی ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے تقریباً چھ ہزار فلسطینی مستفید ہونگے، کیونکہ تحفظ کا یہ قانون تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں بحران کی صورت میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب رائے دہندگان کے بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے بائیڈن کے نومبر کے انتخابات میں دوسری بار جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے حال ہی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والی ریاست مشی گن کا دورہ کیا، تاکہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے جنگ کے بارے میں ان کے خدشات کے بارے میں بات کی جا سکے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک صدر کو امیگریشن پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر میکسیکو سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔(...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]