چین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے ساتھ جزیرے کی اعلیٰ ترین خاتون عہدیدار کی ملاقات کے جواب میں تائیوان کے آس پاس اپنی فوجی تعیناتی کو تیز کر دیا ہے۔
تائیوان کی خاتون صدر تسائی انگ وین اور امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی، جو کہ امریکہ کے تیسرے اہم ذمہ دار شمار ہوتے ہیں، کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات کے بعد، کل بیجنگ نے تائیوان، جسے وہ اپنے علاقے کا "اٹوٹ انگ" قرار دیتا ہے، کے آس پاس اضافی جنگی بحری بیڑے، ہیلی کاپٹر اور فائٹرز بھیجے۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ لگاتار دوسرے دن، تین چینی جنگی بحری بیڑے جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں گشت کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے کو عبور کیا۔
دریں اثنا، بیجنگ کی طرف سے سخت اقدامات کی دھمکی کے باوجود، دونوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے قانون سازوں نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سے کسی بھی ممکنہ چینی حملے کو روکنے میں مدد ملے گی۔ (...)
ہفتہ - 17 رمضان 1444 ہجری - 08 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16202]