نیتن یاہو "شامی حکومت" کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسرائیل "حماس" کو لبنان میں اس کا وجود مضبوط کرنے کی اجازت نہیں دے گا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پیر کی شام تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پیر کی شام تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)
TT

نیتن یاہو "شامی حکومت" کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی دے رہے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پیر کی شام تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پیر کی شام تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام اور لبنان سے شمالی اسرائیل پر میزائل داغنے کے پس منظر میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت اور تحریک "حماس" کو براہ راست دھمکیاں دیں۔ ان کے ملک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے حملوں کا جواب دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "ہماری یہ کارروائیاں صرف شروعات ہیں، اگر اسرائیل کی طرف میزائل داغے جاتے رہے تو ایسی صورت میں شامی حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے یہ بیانات پیر کی شام کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئے، جو "سیکیورٹی افراتفری" کے حوالے سے ان کی حکومتی پالیسی پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد تھی۔ انہوں نے نظام عدل میں اصلاحات کے اپنے منصوبوں کے خلاف اپوزیشن اور عوامی مظاہروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اپنی حکومت کو حالیہ حالیہ بحران سے برئ الذمہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "ہمارے دشمنوں نے جو اسرائیل میں ہو رہا ہے اس کے بارے میں غلط سمجھا۔ لیکن ہم انہیں بتانا چاہیں گے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے سامنے متحد ہے۔" (...)

منگل - 20 رمضان 1444 ہجری - 11 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16205]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]