سعودی عرب کے یمن میں سفیر محمد آل جابر کے حالیہ دورہ صنعا کے بارے میں سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں چار محور سامنے آئے، جن میں "انسانی صورتحال، تمام قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی اور یمن میں ایک جامع سیاسی حل" شامل ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی صنعاء میں 8 اور 13 اپریل کے درمیان ہونے والی بات چیت کو "شفاف" قرار دیا اور کہا کہ یہ پر امید ماحول میں ہوئیں اور مزید بات چیت کی ضرورت کے پیش نظر "یہ ملاقاتیں جلد مکمل ہو جائیں گی؛ جو ایک ایسے جامع اور پائیدار سیاسی حل تک پہنچنے کا باعث بنیں گی جو تمام یمنی اطراف کے لیے قابل قبول ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں سعودی پہل کاری میں اضافے کے طور پر سامنے آئیں ہیں جس کا اعلان مارچ 2021 میں کیا گیا تھا، اور 2 اپریل 2022 کو اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ یمن میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے ذریعے مثبت ماحول فراہم کرنے کے ضمن میں ہے۔ (...)
اتوار - 25 رمضان 1444 ہجری - 16 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16210]