لبنان جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس نے تنازعہ کو مزید بڑھا دیا ہے، اور بے گھر شامیوں کی صورت حال پر فرقہ وارانہ کردار اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ جیسا کہ کچھ لوگ شام کے کئی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد شامی عوام کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ابھی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے سبب واپسی سے انکار کر رہے ہیں۔ جب کہ انکار کرنے والوں میں لبنانی سیاست دان اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔
لبنان میں اقتصادی بحران کے سبب سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں خدشات کو تقویت ملی ہے، جیسا کہ شام کے بے گھر شہریوں کو ملنے والی مالی سہولیات، جو ان کے لیے نہیں ہیں، کے بارے میں لبنانی شہریوں کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔ کیونکہ شامی مزدورں کو بین الاقوامی تنظیموں سے ڈالروں کی صورت میں ملنے والی امداد کے نتیجے میں انہیں مقابلہ کرنے کے بہترین مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ (...)
بدھ - 6 شوال 1444 ہجری - 26 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16220]