بیرونی مداخلت کا خوف نہیں ہے: حمیدتی "الشرق الاوسط" سے

انہوں نے کہا کہ ان کی فورسز بے قابو نہیں ہیں اور انہوں نے 30 سفارتی مشنز کے انخلا میں کردار ادا کیا

"کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی)
"کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی)
TT

بیرونی مداخلت کا خوف نہیں ہے: حمیدتی "الشرق الاوسط" سے

"کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی)
"کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی)

سوڈان کی "کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو (حمیدتی) نے ملک میں بیرونی یا علاقائی مداخلت کے خدشات کو دور کرتے ہوئے تصدیق کی کہ "خطے کے ممالک سوڈان اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور یقیناً وہ سوڈان کے معاملے میں ہرگز مداخلت نہیں کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ جنگ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے وہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ تاہم، انہوں نے اندرونی جہتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں "ناکارہ حکومت کی باقیات" قرار دیا اور کہا کہ وہ جنگ کو ہوا دینے اور اس کے علاقے کو وسیع کرنے کے لیے فعال انداز میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فورسز حطاب، خرطوم اور مشرقی نیل میں اپنی چھاؤنیوں کے اندر ان کے متعدد ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
"حمیدتی" نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں یقین دہانی کی کہ ان کی فورسز دارالحکومت خرطوم کے شہروں کو تقریباً مکمل طور پر کنٹرول کر چکی ہیں اور وہ پانی، بجلی اور خدمات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے جنگ کے نتیجے میں سوڈانی عوام کو درپیش ابترا انسانی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جنہوں نے اس جنگ کو بھڑکایا ہے یہ ان لوگوں کے لیے بہت بڑی ذمہ داری ہے۔"(...)

منگل - 12 شوال 1444 ہجری - 02 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16226]
 



امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
TT

امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)

کل پیر کے روز، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے شروع کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آسٹن، جو کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی میزبانی کرنے والے بحرین کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ اس آپریشن میں شرکت کرنے والے ممالک میں برطانیہ، بحرین، کینیڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں مشترکہ گشت کریں گے۔

آسٹن نے ایک بیان میں کہا، "یہ ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جس کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے... آج میں اسی لیے خوشحالی گارڈین آپریشن(Operation Prosperity Guardian) کے آغاز کا اعلان کر رہا ہوں، جو کہ ایک اہم کثیر القومی سیکیورٹی اقدام ہے۔"

خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز، کارگو بحری جہازوں اور دیگر پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ اس طرح اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں جو غزہ کی پٹی میں تحریک "حماس" کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے کل پیر کے روز جنوبی بحیرہ احمر میں دو تجارتی بحری جہازوں پر دو حملے کیے۔

منگل-06 جمادى الآخر 1445ہجری، 19 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16457]