واپسی کی ریلیوں سے پرسکون ماحول کی آزمائشhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1992711/%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%B3%DA%A9%D9%88%D9%86-%D9%85%D8%A7%D8%AD%D9%88%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%B2%D9%85%D8%A7%D8%A6%D8%B4
ایک اسرائیلی فوجی کو بدھ کے روز غزہ پر بمباری کے خلاف بیت اللحم کے مظاہرہ کی طرف اپنے ہتھیار سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
غزہ میں آج ہونے والی "واپسی مارچ" میں اسلامی جہاد اور اسرائیل کے مابین ہونے والے پُرسکون ماحول کے اس معاہدہ کا امتحان ہوگا جسے کل مکمل کیا گیا ہے اور اس معاہدہ میں غزہ کی سرحد کے ذریعہ دونوں طرف سے دو دن سے ہونے والے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن میں 34 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے نصف عام شہری ہیں۔ حماس تحریک کے ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر نے فوری طور پر صلح کے رابطے کا آغاز کیا تاکہ فلسطینی جماعتوں اور اسلامی جہاد کی طرف سے فوری جنگ بندی کا معاہدہ ہو، پرامن واپسی مارچ کی حفاظت کی جائے اور اسرائیل بھی فوری جنگ بندی اور قتل نہ کرنے پر راضی ہو اور اسی طرح واپسی مارچوں میں مظاہروں کے حلاف ہتھیاروں سے فائر نہ کیا جائے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ہیڈے زیلبرمین نے کہا ہے کہ ''اسلامی جہاد'' کے رہنماء ابو العطا کے خاتمہ سے حماس کے ساتھ صلح معاہدہ کے سلسلہ میں دوبارہ گفت وشنید شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔(۔۔۔) جمعہ18ربیع الاول 1441 ہجرى - 15 نومبر 2019ء شماره نمبر [14962]
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)