فوجی صنعت کے گورنر انجینئر احمد بن عبد العزیز العوهلي نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ جنرل اتھارٹی کی طرف سے فوجی صنعت، بحث وتحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے اور مقامی طور پر اس کا تعاون کرنے اور اس کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر ہوا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اتھارٹی نے اقتصادی توازن پروگرام کے فوجی حصہ کی تنظیم نو اور بہتری کے لئے کام کیا ہے تاکہ یہ ایک صنعتی شرکت کا ایسا پروگرام بن جائے جس سے مقامی صلاحیتوں کی سرمایہ کاری اور اس کی ترقی ہو سکے اور اس کے علاوہ صنعتی شعبوں میں نئی صلاحیتوں کی تعمیر بھی ہو سکے۔
صنعتی شرکت پروگرام کا سب سے نمایاں مقصد شعبوں میں اضافی قیمت کے ساتھ مقامی فوجی صنعتوں کی بنیاد کو بڑھانا ہے، فوجی صنعتوں کی تکنیکی مدد اور خدمات کی ایک نیٹ ورک فراہم کرنے کے لئے کام کرنا ہے، ان شعبوں میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور صنعت، خدمات ، بحث وتحقیق اور ترقی کے سلسلہ میں تکنیک اور علم ومعرفت کو منتقل کرنا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 03 جمادی الاول 1441 ہجرى - 29 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15006]