وائٹ ہاؤس کے ترجمان جود ہیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ سے بات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی کی منڈیوں اور دیگر اہم علاقائی اور دوطرفہ امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
دوسری طرف سعودی توانائی وزیر شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ انہیں مئی سے جون کے عرصے میں "اوپیک +" گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے کیونکہ مطالبہ اور قیمتوں کے سلسلہ میں وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 رجب المرجب 1441 ہجرى - 11 مارچ 2020ء شماره نمبر [15079]م