ذرائع نے بتایا ہے کہ سفیر نے فاخوری کی رہائی کی درخواست کی ہے جو ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ لبنان کی عدلیہ کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج بھی ہیں اور انہوں نے اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ انہیں واشنگٹن جانے کی اجازت دی جائے۔
امریکی خاتون سفیر کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا ہے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اصل میں لبنانی ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے مقدمات کے سلسلہ میں غور کرنے کے لئے فوجی عدالت کے روبرو مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کے دفاع کے لئے وکیلوں کی تقرری کی اجازت دی جائے گی اور اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 20 رجب المرجب 1441 ہجرى - 15 مارچ 2020ء شماره نمبر [15083]