وبا کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب کے نئے فیصلے

وزارت خزانہ کی طرف سے کرونا بحران کے حالات کی روشنی میں اپنی مالی حیثیت کے تحفظ کے لئے ٹیکس اور الاؤنس سے متعلق دو طریقۂ کار کا اعلان (الشرق الاوسط)
وزارت خزانہ کی طرف سے کرونا بحران کے حالات کی روشنی میں اپنی مالی حیثیت کے تحفظ کے لئے ٹیکس اور الاؤنس سے متعلق دو طریقۂ کار کا اعلان (الشرق الاوسط)
TT

گزشتہ روز سعودی عرب نے کورونا وبائی امراض کی معاشی پریشانیوں پر قابو پانے کے قصد سے نئے فیصلے کئے ہیں جن میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانا اور سرکاری تنخواہوں میں پہلے سے منظور شدہ اعلی قیمت اخراجات کو روکنا شامل ہے۔

وزیر خزانہ اور نامزد وزیر برائے معیشت اور منصوبہ بندی محمد الجدعان نے غیر معمولی عالمی وبائی بحران اور اس کے مالی ومعاشی نقصانات کو کم سے کم ممکنہ نقصان پر قابو پانے کے لئے ان اقدامات کی اہمیت کی وضاحت کی ہے اور اسی وجہ سے اگلے جون سے شروع ہونے والے رہائشی الاؤنس کی لاگت کو روکنے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح میں 5 سے پندرہ فیصد تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 12 مئی 2020ء شماره نمبر [15141]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]