ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے چین کی طرف سے ہونی والی کشیدگی کے معاملہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ان چینیوں کے داخلہ کو معطل کردیا ہے جو ان کے علاقے میں امریکی سلامتی کے لئے امکانی خطرہ بن سکتے ہیں اور اسی طرح انہوں نے ہانگ کانگ کو دی جانے والی تجارتی چھوٹ کو بھی منسوخ کرنے کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس ادارۂ صحت کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو ختم کررہے ہیں جس پر انہوں نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی چین کی طرف مائل ہونے کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 07 شوال المکرم 1441 ہجرى - 30 مئی 2020ء شماره نمبر [15159]