امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کے دوران وعدہ کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی جلد ہی ختم کردیں گے لیکن انہوں نے کسی تاریخ کی وضاحت نہیں کی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ امریکی موجودگی بین الاقوامی اتحادی افواج کے اندر "داعش" کے خلاف لڑائی سے وابستہ ہے۔
ٹرمپ نے بغداد کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم نے عراق میں فوجی موجودگی کی سطح کو انتہائی کم سطح تک کردیا ہے اور ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکی افواج یا امریکی عہدوں اور ان کے مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کا حملے کیا گیا ت واس کا فیصلہ کن اور سخت ردعمل ظاہر ہوگا۔(۔۔۔)
جمعہ 02 محرم الحرام 1442 ہجرى - 21 اگست 2020ء شماره نمبر [15242]