ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی "فاکس نیوز" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر انہوں نے خاتمہ کا فیصلہ کیا ہوتا تو وہ اسے ہی ترجیح دیتے اور انہوں نے اسی وقت یہ اشارہ بھی کیا ہے کہ انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے اور یہ بھی کہا کہ میں نے اسے ختم کرنے کو ترجیح دی ہے اور معاملہ تیار ہے لیکن میٹیس اس کے خلاف ہیں کیونکہ وہ (میٹیس) ایک بہت ہی برے جنرل ہیں اور انہوں نے اوباما کے ساتھ کام کیا تھا اور اسے برطرف کیا گیا اور میرے ساتھ کام کیا اور میں نے بھی برطرف کیا اور وہ ایک برے رہنما تھے اور وہ (داعش) کو ختم کرنے میں ناکام رہے اور ہم نے (آئی ایس آئی ایس) کے ساتھ ایک عمدہ کام کیا اور تنظیم کا خاتمہ کیا ، اور ہم (داعش کے رہنما ابوبکر) البغدادی اور (ایرانی گارڈ میں قدس فورس کے کمانڈر) قاسم سلیمانی کو ختم کیا۔
ٹرمپ کے اس بیان سے بہت سوں کو حیرت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور خاص طور پر جب یہ بیان ان کے سابقہ بیانات سے متصادم ہے جس میں انہوں نے اسد کو ختم کرنے کے کسی ارادے سے انکار کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 محرم الحرام 1442 ہجرى - 16 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15268]