گزشتہ شام ایک تقریر میں ولی عہد شہزادہ نے مستقبل کے شہروں کی طرف شہروں کے تصور کو نئی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آج نیوم کے چیئرمین کی حیثیت سے میں آپ کو (دا لائن) پیش کرتا ہوں جو 170 مربع کلومیٹر لمبائی والا ایک ملین شہر ہے جہاں زمینوں میں 95 فیصد فطری چیزوں کی حفاظت کی جائے گی اور یہ بھی بتاتا ہے کہ یہاں صفر کاریں، صفر سڑکیں اور کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔
پروجیکٹ کی پیش کش کے دوران ولی عہد شہزادہ نے پوچھا کہ ہم ترقی کی خاطر کیوں فطری چیزوں کی قربانی دیتے ہیں؟ اور سالانہ 70 لاکھ افراد آلودگی کی وجہ سے کیوں مر جاتے ہیں؟ اور ہم ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد کو کیوں کھو جاتے ہیں؟ ہم کیوں قبول کرتے ہیں کہ انسان کی زندگی کے سالہا سال سفر میں ضائع ہو جاتے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 28 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 11 جنوری 2021ء شماره نمبر [15385]