جرمنی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن، پیرس اور برلن نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یورینیم دھات کے معدن کے لئے محفوظ شہری استعمال کے سلسلہ میں ایران کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس کی پیداوار کی وجہ سے خطرناک فوجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ معاہدے کے تحفظ میں سنجیدہ ہے تو جوہری معاہدے کے بارے میں فوری طور پر اپنے وعدوں کی پابندی دوبارہ شروع کردے۔
اسی سلسلہ میں فاکس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سنگین انداز میں بحر ہند میں موجود تجارتی جہازوں کے قریب گرے ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی خدشات پیدا ہوئے ہیں اور مزید یہ بھی کہا کہ یہ میزائل جہاز بردار بحری جہاز "نمٹز" سے 100 میل کے فاصلے پر گرے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]