خواتین نے اپنے عالمی دن کے موقعہ پر مستقبل لکھ دیا ہے

خواتین نے اپنے عالمی دن کے موقعہ پر مستقبل لکھ دیا ہے
TT

خواتین نے اپنے عالمی دن کے موقعہ پر مستقبل لکھ دیا ہے

خواتین نے اپنے عالمی دن کے موقعہ پر مستقبل لکھ دیا ہے
آج دنیا میں "بین الاقوامی خواتین دن" منایا گیا ہے جس میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ لاتعداد امنگوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے اور اس طرح کے دن میں اظہار تشکر اور تعریف کے جذبات کے ساتھ ساتھ چیلنج اور عزم وارادے کے جذبات بھی شامل ہوتے ہیں اور دنیا مسلسل سائنسی اور تکنیکی انقلابات کے اثرات کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہے اور موجودہ وبائی صورتحال اپنے ظلم وبربریت کے باوجود ترقی کے راستہ کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ واضح ہے کہ ہمارے عرب معاشروں کے سامنے صرف ایک ہی آپشن ہے اور وہ زمانہ اور تکنیکی وانسانی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس نوعیت کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے معاشرے کی تمام تر توانائیوں کو متحرک اور فعال کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے معاشروں کے پاس اس عظیم چھلانگ کے حصول کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے ہم منتظر ہیں حتی یہ کہ عرب خواتین ہمارے مستقبل کو لکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی راہ میں آ جائیں۔

اس وقت اصل جشن خواتین کے لئے تمام مواقع مہیا کرنا ہے اور یہ جدید اور اعلی درجے کی تعلیم سے شروع ہوتا ہے جس سے تخلیقی اور جدید صلاحیتیں پرواں چڑھتی ہیں، ملازمت کے مواقع میں مساوات ہوتی ہے اور کامیابی، پیشرفت اور شان وشوکت کے لئے اسباب فراہم ہوتے ہیں۔

وہ پرانے خیالات محدود ہو چکے ہیں جو خواتین کے مواقع کو اپنے ماحول کی ترقی اور قومی معیشت کی تعمیر اور فلاح وبہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کے سلسلہ رکاوٹ تھے، خاص طور پر جب عرب خواتین نے یونیورسٹیوں، لیبارٹریوں اور مالی اور کاروباری دنیا میں اپنی صلاحیت کو منوا لیا ہے اور اسی طرح میڈیا، ڈیزائن، لگژری صنعت، خوبصورتی، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں رہنمائی کرنے کی صلاحیت کو بھی منوا لیا ہے۔

جو کچھ ہمارے معاشروں میں حاصل ہوا ہے اس سے اس راستے کی نوعیت کی تصدیق ہوتی ہے کہ اگر ہم سنجیدگی کے ساتھ چاہیں تو ممالک، معاشروں اور ثقافتوں کے مابین کھلی اور جائز مسابقت میں حصہ لے سکتے ہیں اور مختلف شعبوں میں کامیاب عرب خواتین کی کہانیوں کی وجہ سے ہماری معیشت اور معاشروں کو ترقی دینے کے سلسلہ میں ہماری صلاحیت پر اعتماد کئے جانے میں اضافہ ہوا ہے لیکن شرط ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور ان کے راستے، کردار اور شراکت کی تائید کی جائے۔(۔۔۔)

پیر 25 رجب 1442 ہجرى – 08 مارچ 2021ء شماره نمبر [15441]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]