مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور تیونس کے صدر قیس سعید کے درمیان مصر اور تیونس کا سربراہی اجلاس آج ہفتے کے روز ہوگا اور یاد رہے کہ قیس کل قاہرہ پہنچے ہیں اور وہ مصر کے 3 روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران وہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور کی پیشرفت کے سلسلہ میں تعاون کرنے پر تبادلۂ خیال کرنے والے ہیں۔
گزشتہ روز مصری صدارت کے ترجمان بسام راضی کے مطابق مصر اور تیونس کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر گفتگو ہوگی اور خصوصا سلامتی، معاشی اور سرمایہ کاری کی سطح پر بھی گفتگو ہوگی۔(۔۔۔)
ہفتہ 28 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 10 اپریل 2021ء شماره نمبر [15474]