پاسداران سے وابستہ تسنیم ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی رہنما علی خامنئی نے آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں 59 سالہ فلاح زادہ کا نام پیش کیا ہے جو 2013 سے شام میں فیلڈ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
مارچ 2019 کے بعد سے فلاح زاداہ جنرل قاسم سلیمانی اور موجودہ کمانڈر اسماعیل قاآنی کے بعد "قدس فورس" کے تیسرا آدمی بن گئے ہیں اور خامنئی نے سلیمانی کی درخواست پر ان کے فوجی عہدے کرنل سے بریگیڈیئر جنرل تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔(۔۔۔)
منگل 08 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 20 اپریل 2021ء شماره نمبر [15484]