صالح سے ملاقات کے آغاز پر شہزادہ خالد بن سلمان نے عراقی صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے پیغام پہنچایا ہے جس میں انہوں صدر کی صحت اور عراقی عوام کے لئے مزید ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور خطے میں ہونے والی پیشرفتوں اور خطے اور دنیا کے اندر پیش آنے والے نئے امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
عراقی صدارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر صالح نے استقبالیہ کے دوران مملکت سعودی عرب نے خطے اور دنیا میں جو اہم کردار ادا کیا ہے اس کی تعریف کی ہے اور دونوں فریقوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مابین افہام وتفہیم پر ہونے والے دستخط اور معاہدوں کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 30 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 12 مئی 2021ء شماره نمبر [15506]