سعودی عرب کی طرف 10 حوثی ڈرونز اور میزائلوں کی تباہی

سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب کی طرف 10 حوثی ڈرونز اور میزائلوں کی تباہی

سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
سعودی فضائی دفاع نے ان 6 ڈرون اور 4 بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کردیا ہے جن کے ذریعہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک کے جنوب میں عام شہریوں اور پبلک پراپرٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
 
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والی اتحاد نے حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے جان بوجھ کر عام شہریوں اور پبلک پراپرٹی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت اور اس خطرے سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس اتحاد نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی فضائی دفاع کی کارکردگی نے سلطنت کی طرف ہونے والی تمام معاندانہ کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دشمن ملیشیاؤں کی طرف سے شہری اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

پیر 18 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 28 جون 2021ء شماره نمبر [15553]