گزشتہ روز جزائر میں گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو ہونے والے قانون ساز انتخابات کے بعد نئی حکومت کے تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر عبد المجید تبون نے انتخابات سے قبل حکومت چلانے والی ٹیم کے لئے انتہائی اہم ارکان کو برقرار رکھا ہے لیکن انہوں نے دو ہیوی ویٹ وزراء یعنی وزیر خارجہ صبری بوقادوم کو برخاست کرکے ان کی جگہ سابق وزیر خارجہ رمطان لعمامرة اور وزیر عدل بلقاسم زغماتی کو معزول کرکے ان کی جگہ سپریم کورٹ کے پہلے صدر عبد الرشید طبي کو منتخب کیا ہے۔
حکومت سازی کے بارے میں جو بات قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ پہلے وزیر ایمن بن عبد الرحمٰن نے اپنے عہدہ کے ساتھ وزارت خزانہ کی ذمہ داری بھی لے لی ہے جسے وہ سابقہ حکومت میں چلا رہے تھے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 08 جولائی 2021ء شماره نمبر [15563]