سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں مدد اور ترقی کے مواقع کے جائزے کے علاوہ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت اور ان کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
ابوظہبی کے ولی عہد نے "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں دونوں ممالک کے مابین شراکت کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے ریاض میں اپنے بھائی محمد بن سلمان سے مل کر خوشی ہوئی اور ہم نے ہمارے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹیجک تعاون پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 10 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 20 جولائی 2021ء شماره نمبر [15575]