سخت گیر قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے ایران میں صدارت سنبھالنے کے موقع پر اسرائیلی ٹینکر پر مہلک حملے کے پس منظر میں ایرانی اور مغربی تصادم کے اشارے سامنے آئیں ہیں اور اس معاملہ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی کاروائی کا بھی خطرہ ہے اور یہ خطے میں کشیدگی پر قابو پانے اور جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی کوششوں کی راہ میں ایک نئی رکاوٹ ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو ٹینکر مرسر اسٹریٹ پر اشتعال انگیز اور ناقابل قبول حملے کے نتائج برداشت کرنا ہوں گے اور جانسن نے یہ بھی کہا کہ اس حملے میں ایک برطانوی شہری مارا گیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 24 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 03 اگست 2021ء شماره نمبر [15589]