سعودی حکام نے "کورونا" ویکسین کی دو خوراکوں کے ساتھ "محفوظ" اسکول واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب تعلیمی شعبہ حاضری کے ساتھ تعلیم دینے کی واپسی کے لیے احتیاطی تدابیر اور صحت کے پروٹوکول کے اعلان کا منتظر ہے تاکہ نئے تعلیمی سال کے ساتھ ان کے نفاذ پر کام کرنا شروع کیا جا سکے جس کے شروع ہونے کے لئے صرف 11 دن باقی ہے۔
کل وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک ہیلتھ اتھارٹی وزارت، یونیورسٹیوں اور جنرل آرگنائزیشن فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کو تدابیر کے سلسلہ میں اس ہفتے رپورٹ کرے گی اور یہ وزارت تعلیم کے جاری کردہ اعلان کی روشنی میں ہوا ہے جس میں نئے تعلیمی سال کے ساتھ حاضری کی واپسی کے طریقۂ کار کو منظوری دینے کے لئے اعلیٰ ہدایت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 08 محرم الحرام 1443 ہجرى – 17 اگست 2021ء شماره نمبر [15603]