سعودی عرب نے انسانی صلاحیت کے سب سے بڑے پروگرام کا کیا آغاز

سعودی عرب نے انسانی صلاحیت کے سب سے بڑے پروگرام کا کیا آغاز
TT

سعودی عرب نے انسانی صلاحیت کے سب سے بڑے پروگرام کا کیا آغاز

سعودی عرب نے انسانی صلاحیت کے سب سے بڑے پروگرام کا کیا آغاز
گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انسانی صلاحیت کی ترقی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے جو "سعودی وژن 2030" کے حصول کے پروگراموں میں سے ایک ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا قومی پروگرام ہے اور یہ اس حکمت عملی کے ذریعہ ہو رہا ہے جس کا مقصد مقامی اور عالمی سطح پر قومی انسانی صلاحیتوں کی مسابقت کو بڑھانا ہے اور تجدید شدہ اور تیز رفتار ضروریات کے نتیجے میں امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ولی عہد نے کہا ہے کہ پروگرام کے منصوبے میں 89 ایسے اقدامات شامل ہیں جو "وژن" کے 16 اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے لیے کام کرتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروگرام کی حکمت عملی میں تین اہم ستون شامل ہیں جو سب کے لیے ایک ٹھوس اور لچکدار تعلیمی بنیاد تیار کرنا، مستقبل میں مقامی اور عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کو تیار کرنا اور تازندگی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اشارہ کیا ہے کہ پروگرام معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ کام بچپن سے لے کر یونیورسٹیوں، کالجوں، تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں کے ذریعے لیبر مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے انسانی صلاحیت کی ترقی کے سفر کو ترقی دے کر کیا گیا ہے اور  قابل تجدید تبدیلیوں کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے مہارت، علم اور انسانی سرمائے کی بنیاد پر ٹھوس معیشت کی تعمیر میں اپنی شراکت ثابت کرنی ہے۔

پروگرام کے اہداف میں کنڈرگارٹن میں داخلے کے امکانات کو 23 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد کرنا ہے اور 2030 تک دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں دو سعودی یونیورسٹیوں کو داخل کرنا ہے تاکہ اس طرح عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن میں اضافہ ہو سکے۔(۔۔۔)

جمعرات 08 صفر المظفر 1443 ہجرى – 16 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15633]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]